بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ قازقستان کے ایک مستقل جامع تزویراتی شراکت دارکی حیثیت سے ان کا ملک، قازقستان کے مستقبل سے متعلق اس نازک وقت میں استحکام برقرار رکھنے اور تشدد کی روک تھام میں قازقستان کی بھرپور حمایت کا خواہاں ہیں۔وانگ نے ان خیالات کا اظہار قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مختار تلیبردی کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران کیا۔وانگ نے کہا کہ تین روزقبل چینی صدر شی جن پھنگ نے قازق صدر قاسم جومارت توقایف کو بھیجے گئے اپنے ایک زبانی پیغام میں اپنی کھلی حمایت کا اظہار کیا۔وانگ نے کہا کہ صدر شی کا پیغام دونوں ممالک کی مستقل جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی اعلی سطح پر ترقی کی مکمل عکاسی کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس نے ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کو ثابت کیا ہے جو اس نازک لمحے میں اچھے اور برے دنوں میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔وانگ نے کہا کہ چین قازقستان کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم سیاسی اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیار اور قازقستان کو ضروری مدد اور حمایت فراہم کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔
استحکام برقرار رکھنے اور تشدد کی روک تھام کے لئے قازقستان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں: چینی وزیر خارجہ
Jan 11, 2022