گوادر(بیورو رپورٹ) گوادر‘روٹری انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر فیض احمد قدوائی،ایوان پرائیوٹ لمیٹڈ کے محمود یعقوب نے کہاکہ روٹری انٹرنیشنل اور ایوان پرائیوٹ لمیٹڈ مصیبت کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ گوادر کے شانہ بشانہ ہوکر متاثرین کی امدا کیلئے کوشاں رہیں گے اور متاثرین کی بحالی کیلئے بھی مدد دیں گے اس سلسلے میں روٹری انٹر نیشنل اور ایوان پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے ضلع گوادر کے بارش متاثرین کی امداد کیلئے راشن تقسیم کیا جائیگا۔دو ٹرک گوادر پہنچ گئے۔2000 متاثرہ خاندانوں کو راشن پہنچائیں گے۔روٹری انٹر نیشنل یہ امدادی سامان ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی میں تقسیم ہونگے روٹری انٹرنیشنل اور ایوان پرائیوٹ کی جانب سے ضلع گوادر میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالے متاثرین کی امداد کیلئے دو ٹرکوں پر مشتمل اشیائے خوردنوش کے سامان گوادر اور تربت پہنچ گئے ہیں۔اشیائے خورد نوش کے سامان میں گھی،چاول اور دیگر اجناس شامل ہیں جو متاثرہ خاندانوں میں ضلعی انتظامیہ کی توسط سے تقسیم کئیے جائیں گے