نوجوانوں کی انڈر 16اور انڈر13 کرکٹ ٹیم میں سلیکشن خوش آئند: عوامی حلقے

گوادر (نامہ نگار )گوادرسے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹرز کی بلوچستان کی انڈر 16اور انڈر13 کرکٹ ٹیم میں سلیکشن شہریارنیازکی انڈر16 اور طفیل احمدکی انڈر13کرکٹ ٹیم میں سلیکشن گوادر کی کرکٹ کے لئے بہت ہی خوش آئند خبر کہ گوادر سے تعلق رکھنے والے ینگ اسپورٹس کلب کے نوجوان کھلاڑی شہریارنیاز کی بلوچستان انڈر16اور زرین کلب کے نونہال کھلاڑی طفیل احمد کی بلوچستان انڈر13 کرکٹ ٹیم میں سلیکشن ہوگئی ہے۔اور یہ نوجوان کھلاڑی بلوچستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے 10جنوری کو کوئٹہ کیلئے روانہ ہونگے۔پی سی بی کی جانب سے منعقد بلوچستان کی انڈر 16 اور انڈر13 ٹرائلز سے ان کھلاڑیوں کی سلیکشن کی گئی ہے انکی سلیکشن سے گوادر کی کرکٹ کا مورال بلند ہوا ہے اور کرکٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے

ای پیپر دی نیشن