حکمرانوں کی غفلت کے باعث مری میں قیمتی جانوں کانقصان ہوا : مدثر قیوم ناہرا

ایمن آباد نامہ نگار ) آگاہی ہونے کے باوجود حکمران ضروری اقدامات کرنے کی بجائے مری میں لاکھوں گاڑیوں اور سیاحوں کی آمدکو معشیت کی مضبوطی سے جوڑتے رہے مگر ہر معاملوں کی طرح حکمرانوں کی غفلت کے باعث مری میں بیسیوں قیمتی جانوں کا ضیاء ہوا جسکی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے یہ باتیں مسلم لیگی راہنما سابقہ ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا ۔سابقہ چیئر مین ضلع کونسل مظہر قیوم ناہرا ،ایم این اے اظہر قیوم ناہرا َسابقہ صوبائی وزیر چوہدری محمد اقبال گجر ایم پی اے ۔چوہدری قیصر اقبال سندھو ایم پی اے نے اپنے ایک بیان میں کہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکمران تھوڑی سی سوج بوج سے کام لیتے تو اس عظیم سانحہ سے بچا جا سکتا تھا اور پوری قوم کو یہ بد قسمت دن دیکھنا نہ پڑتا انہوں نے کہا کہ قوم پہلے ہی مہنگائی سے تنگ اور دکھی ہے جب سے نا اہل یہ حکو مت آئی ہے ہر آنے والے دن قوم اور ملک کے لیے بھاری ثابت ہو رہا ہے دکھی قوم سورج غروب ہونے سے پہلے حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...