گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) شہر بھر کی مین سڑکوں پر ناجائز تجاوزات کی بھر مار سے جہاں شہریوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے وہی جی ٹی روڈ پر لگے ٹھیلوں سے بھی ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔ شیرانوالا باغ ، سیالکوٹی دروازہ ، گوندلانوالہ اڈا سمیت اندرون شہر میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے روڈ سکڑ کر رہ گئے ہیں جس سے کئی کئی گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے غیر قانونی اڈے لگوا کر بااثر افراد من مانے پیسے وصول کر رہے ہیںواقعہ کا علم ہونے کے باوجود بھی انتظامیہ صرف کمروں کی حد تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ٹریفک پولیس کاروائی کرنے کی بجائے کارپوریشن کو قصور وارٹھہرا رہے ہیں جبکہ کارپوریشن عملہ سارا معاملہ ضلعی انتظامیہ کے سپرد کر کے اپنی جان چھڑوا لیتا ہے شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلی حکام تجاوزات کا نوٹس لیں اور شہر کی خوبصورتی میںروکاوٹ بننے والے ان افراد کے خلا ف سخت کاروائی عمل میں لائیں ۔