نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ایکسیئن گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں کریم بخش سومرو کی پریس ریلیز کے مطابق بجلی کی مسلسل فراہمی کے لئے واپڈ تنصیبات کی مرمت اور پاور لائنوں کے قریب درختوں کی شاخوں کی کٹائی کے لئے ماہ جنوری میں نوشہرہ ورکاں شہر کے دونوں فیڈرز کے ساتھ ماڑی، منگوکی، مسندہ اور کڑیال فیڈرز پر 10, 17 اور 24 جنوری، متہ ورکاں اور کڑیال فیڈرز پر 13, 20 اور 27 جنوری جبکہ ببر فیڈر پر 12 جنوری کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی سپلائی بند رہے گی صارفین نوٹ فرما لیں۔