دوران عدت نکاح کسی صورت  جائز نہیں  :علامہ غوث بغدادی

Jan 11, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک پا کستان کے رہنما علامہ غلام غوث بغدادی نے کہا کہ دوران عدت نکاح کسی صورت جائز نہیں ہے۔ عدالت عالیہ کے جج غیر شرعی فیصلے کو واپس لیں ۔ پاکستان میں کو ئی بھی قانون اور فیصلہ قرآن و حدیث سے متصادم نہیں ہو سکتا۔ شرعی معاملات کو اپنی عقل کے ترازو پر نہیں تولنا چاہیے بلکہ اللہ تعالی اور رسول ؐکے بیان کردہ طریقہ کار کے مطابق ہی بیان کرنا چاہیے۔ توازن و اعتدال اسلام کی خوبی ہے اور یہی اعتدال عقل کے معاملے میں بھی رکھا گیا ہے۔ انہوں نے لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ عدت کے حوالے سے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

مزیدخبریں