ہر گزرتے دن کیساتھ عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے :منظور وٹو

لاہور(نیوزرپورٹر)سابق وزیراعلی میاں منظور حمد وٹو نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے کہ ملک کے جمہوری مستقبل اور سلامتی کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے ۔ سیاسی عدم استحکام اور عدم برداشت کی وجہ سے عام آدمی کے مسائل نظر انداز ہورہے ہیں اور اس کے نتیجے میں مایوسی پیدا ہورہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا  اظہار نیشنل پبلک فورم کے زیر اہتمام ایک اجلاس میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کہا کہ حکمران جماعت کو ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے وسیع البنیاد ڈائیلاگ کا آغاز کرنا چاہے۔ کشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ مؤثر انداز میں پیش کرنے کیلئے کشمیری عوام کو انٹرنیشل فورمز پر نمائندگی ملنی چاہے اور او آئی سی کے اجلاس میں کشمیر کے نمائندے کو مبصر کی حیثیت سے شمولیت کیلئے دعوت دینی چاہے۔ نیشنل پبلک فورم کے اجلاس میں تمام اراکین نے مطالبہ کیا کہ تمام پارلیمانی قوتیں معیشت کی بحالی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ذات اور جماعت کے مفاد سے بالا تر ہو کرسوچیں اور قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے ملکر بیٹھیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...