سنجینٹاکا’وائبرنس ڈیوئو‘ فارمولا، سیڈ ٹریٹمنٹ میں انقلاب 

کراچی(کامرس رپورٹر)ممتاز بین الاقوامی ادارہ سنجینٹا عالمی زرعی شعبے میں انقلاب برپا کر رہا ہے اور اب سنجینٹا پاکستان لمٹیڈ نے ’وائبرنس ڈیوئو‘ متعارف کرایا ہے جو گندم کے بیجوں کی ٹریٹمنٹ کے لیے جدید ترین فارمولا ہے۔ یہ پروڈکٹ بہنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور دو کیمیائی مادوں - فلوڈیو آکسونل(Fludioxonil)  اور سیڈاکسین (Sedaxane)  پر مشتمل ہے جو بیماریوں کی وسیع اقسام کو کنٹرول کرتے ہیں تاکہ جڑوں کی مضبوطی یقینی بنائی جا سکے اور اِسی کے ساتھ فصل کو مٹی اور بیجوں سے تعلق رکھنے والی بیماریوں لوز اسمٹ(Loose Smut )،بن (Bun)وغیرہ سے محفوظ رکھ سکے۔’وائبرنس ڈیوئو‘جڑوں اور فصلوں کو بیماریوں کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے جس سے زیادہ  بہتر نتائج اور سرمایہ کاری پر بہتر منافع حاصل ہوتا ہے۔ ’وائبرنس ڈیوئو‘ یہ بات بھی یقینی بناتا ہے کہ آپ کی فصل ،مختلف موسمی حالات میں، بہتر اُگتی اور نشوونما پاتی رہے۔ سیڈ ٹریٹر کے تعارف کے ذریعے سنجینٹا نے ایک مرتبہ پھر تیکنکی ترقی میں پیشرو کا کردار ادا کیا ہے اور اُسی کے ساتھ پاکستان کے زرعی شعبے میں، بڑے پیمانے پرمشینی صلاحیت کو فروغ دے رہا ہے۔ وائبرنس ڈیو ئوکے دیگر بے مثال فوائد میں آسان استعمال اورکھیت اور فصل سے زیادہ منافع شامل ہیں ۔’وائبرنس ڈیوئو‘ کا بروقت استعمال مٹی اور بیجوں سے تعلق رکھنے والی پھپھوندیوں سے تحفط فراہم کرتاہے جو گندم اگانے والوں کی پہلی تشویش ہوتی ہے اور اب ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔یہ پروڈکٹ گندم کی پیداوار میں اضافہ کر کے سرمایہ کاری پر بہتر منافع یقینی بناتا ہے۔سنجینٹا کے ’’نیا سویرا‘‘ فرینچائز سینٹرزبھی ،جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ذریعے،کاشتکاروں کو سیڈ ٹریٹمنٹ کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے جدید ترین آلات بھی آن –فارم سیڈ ٹریٹمنٹ سروس ،بالخصوص بڑے کھیتوں کے لیے دستیاب ہیں۔ ایک ایکڑ زمین پر گندم کے 50کلو گرام بیج استعمال ہوتے ہیں جن کا ایسے علاقوں میں دستی طور پر علاج کرنا مشکل ہوتا ہے جہاں زمین کا رقبہ بہت زیادہ ہو۔’سیڈ ٹریٹر‘ بڑی زرعی زمینوں کے لیے گیم چینجر بن چکا ہے کیوں کہ یہ بیجوں کے 50کلو گرام تھیلے کو صرف 5منٹ میں ٹریٹ کر سکتا ہے۔پاکستان جیسے زرعی ملک میں جہاں گندم 9ملین ہیکٹر رقبے پر کاشت کی جاتی ہے ، کاشتکار اپنی پیداواریت میں اہم اضافہ حاصل کر سکتے ہیں اور سیڈ ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی کے استعمال سے بے پناہ فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔ پورے پاکستان میں ، بڑے پیمانے پر سیڈ ٹریٹرز کے استعمال سے، فصلوں کو تباہ ہونے اور لاکھوں کاشتکاروں کو مالی نقصانات سے بچایا جا سکتا ہے۔سنجینٹا پاکستان ، وائبرنس ڈیوئو  استعمال کرنے والوں کو پاکستان میں سیڈ ٹریٹمنٹ کی سہولتوں کی مفت فراہمی جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے تاکہ وہ زیادہ پائیداری اور عمدہ کارکردگی یقینی بناسکیں۔ پورے ملک میں، ترقی پسند کاشتکاروں کی بڑی تعداد کو پہلے ہی پروڈکٹ اور مشین کے بارے میں معلومات فراہم کی جا چکی ہیں۔ لہٰذا،وہ اب اس کے فوائد سے بخوبی آگاہ ہیں اور 15,000 سے زائد کاشتکار سنجینٹا سے رابطہ کر رہے ہیں اور اِن انقلابی سولوشنز کے استعمال کے لیے اپنے ارادوں سے آگاہ کر رہے ہیں۔سنجینٹا کی تمام پروڈکٹس ’’نیا سویرا‘‘ کی فرینچائزیز پر بآسانی دستیاب ہیں۔

ای پیپر دی نیشن