کراچی(پی پی آئی) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں چیک فراڈ کیسز میں اضافے کی روک تھام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق معصوم شہریوں سے فراڈ کرنے والے اور چیک فراڈ میں ملوث عادی مجر موں سے نمٹنے کیلئے سرکاری و نجی بینکوں کے اشتراک سے شہریوں میں چیک فراڈ کی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ صرف پنجاب میںگذشتہ سال چیک فراڈ یا ڈس آنر کے 22 ہزار 171 مقدمات درج کئے گئے تھے۔
چیک فراڈ کیسزکی روک تھام کیلئے آگاہی مہم
Jan 11, 2022