کراچی ( کامرس رپورٹر) پی ٹی سی ایل گروپ نے پانچ مختلف کیٹیگریز میں گلوبل ڈائیورسٹی، ایکویٹی اور انکلوڑن بینچ مارک (جی ڈی ای آئی بی) ایوارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔یہ کامیابی گروپ کی بہترین کارکردگی اور اس کی جانب سے ملازمین کو مرکزی اہمیت دیے جانے کا پختہ ثبوت ہے، جن کی پہلے بھی متعدد بار توثیق ہوچکی ہے۔گلوبل ڈائیورسٹی، ایکویٹی اور انکلوڑن بینچ مارکس (جی ڈی ای آئی بی) ایوارڈز دراصل ایسے عالمی معیارات ہیں جنہیں دی سینٹر فار گلوبل انکلوڑن (سی بی آئی) کی جانب سے دنیا بھر کے 112 سے زائد ماہرین کی معاونت سے تیار کیا گیا ہے۔ ان معیارات پر کام کے لئے دنیا بھر کے اداروں میں تنوع اور شمولیت کو پروان چڑھانے کی حکمت عملی کا تعین کیا جاتا ہے اور ان اقدامات کو آگے بڑھانے کے لئے اپنے متعلقہ شعبوں میں مزید بہتری کی کاوشوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ یہ معیارات دنیا بھر کے اداروں کو اپنی حکمت عملی کے تعین میں معاونت فراہم کرتے ہیں،جن کی مدد سے وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں تنوع اور شمولیت سے متعلق اقدامات میں مزید بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔ رواں سال، پی ٹی سی ایل گروپ نے پانچ کٹیگریز میں یہ ایوارڈ اپنے نام کیا جس سے ملک میں ایک جدید ادارے کے طور پر اس کی ساکھ مزید مستحکم ہوئی ہے۔ ان میں ایوارڈز کی تین کٹیگریز؛ ویڑن، اسٹریٹجی اینڈ بزنس امپیکٹ۔ ورک لائف انٹیگریشن، فلیکس ایبلیٹی اینڈ بینیفٹس۔ اور اسسمنٹ، میڑرمنٹ، اینڈ ریسرچ ہیں جن میں پی ٹی سی ایل گروپ نے فعالیت کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دیگر دو کٹیگریز ڈی ای آئی کمیونکیشنز اینڈ کمیونٹی، اور گورنمنٹ ریلیشنز، اینڈ فلانتھراپی شعبوں میں پیش رفت کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ ایچ آر میٹرکس کے ڈائیورسٹی حب کے زیر اہتمام جی ڈی ای آئی بی سالانہ ایوارڈز کا انعقاد کیا جاتا ہے اور 15 کٹیگریز میں 1 تا 5 میچورٹی اسکیل پر بہترین اداروں کی کارکردگی کو سراہا جاتا ہے۔ ایوارڈز کا فیصلہ عالمی سطح پر معروف جیوری اراکین جمہوری طریقے سے جاکرتے ہیں۔اس اہم کامیابی پر پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ چیف ہیومن ریسورس آفیسر، سید مظہر حسین نے کہا، "پی ٹی سی ایل گروپ تنوع اور انکلوڑن کے لئے جی ڈی ای آئی بی ایوارڈز کے غیرمعمولی اعزاز پر نہایت پرجوش ہے۔ ایک ادارے کے طور پر ہم صنفی اور ثقافتی تنوع کو پروان چڑھانے کے لئے پائیدار کاوشوں پر یقین رکھتے ہیں اور ان تبدیلیوں کو بنیاد بنا کر سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے مسلسل کوشاں رہتے ہیں۔ ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ ہم اپنی ٹیم کو مساوی طور پر سازگار ماحول اور ترقی کے لیے موزوں کلچر فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔"پی ٹی سی ایل گروپ کا شمار شمولیت، مساوات اور قبولیت کے اعتبار سے تیزی سے آگے بڑھنے والے اداروں میں ہوتا ہے۔ رواں سال، گروپ کے لئے جی ڈی ای آئی بی ایوارڈ کا حصول اپنی نوعیت کا دوسرا اعزاز ہے۔ اس سے قبل، رواں سال کے اوائل میں پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ (پی ایس ایچ آر ایم) بھی گروپ کو اپنے اعزاز سے نواز چکا ہے۔
پی ٹی سی ایل نے گلوبل ڈائیورسٹی ایوارڈز جیت لئے
Jan 11, 2022