ٹینس اسٹار نومی اوساکا زخمی  آسٹریلین اوپن میں شرکت مشکوک

میلبورن(آئی این پی)جاپانی ٹینس اسٹار نومی اوساکا کی آسٹریلیا میں جاری وارم اپ ٹورنامنٹ میں زخمی ہونے کے باعث گرینڈ سلم میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔سابق عالمی نمبر ایک نومی اوساکا نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں وارم اپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی تھی۔نومی اوساکا نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر کہا کہ انجری معمولی نوعیت کی ہے اور وہ کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔نومی نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو آسٹریلین اوپن کے لئے تیار کرنا چاہتی ہیں جو کہ 17 جنوری کو شروع ہونے جارہا ہے۔نومی نے کہا کہ وہ بہت جلد ٹینس کورٹ میں واپس آ رہی ہیں۔نومی اوساکا نے چار مرتبہ گرینڈ سلم ایونٹ اپنے نام کئے ہیں ، انہیں گزشتہ سال یو ایس اوپن کے تیسرے رانڈ میں غیر معروف کھلاڑی لیلاہ فرنانڈیز نے اپ سیٹ شکست دی تھی۔نومی اوساکا دو سال قبل عالمی نمبر 1 کی پوزیشن بھی حاصل کر چکی ہیں اور اس وقت وہ ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں 13 ویں پوزیشن پر ہیں۔آسٹریلیا میں جاری وارم اپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل سے باہر ہونے کے بعد روس کی ویرونیکا براہ راست فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن