بلوچستان میں ہونے والی حالیہ بارش اور برفباری کے بعد مسلح افواج امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں سے متعلق پی ڈی ایم اے بلوچستان نے رپورٹ جاری کردی ہے۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارش اور برفباری سے 8 اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے جبکہ کیچ میں 64 اور تمپ میں 54 مکانات کو نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق گوادر ڈسٹرکٹ سے بارش کے پانی نکال دیا گیا ہے جبکہ پسنی کو کلئیر کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔بارش سے تربت ، مندبلو ، پسنی ، اورماڑہ اور گوادر سب سے زیادہ متاثر ہوئے جبکہ برفباری سے زیارت ، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ ، چمن اور پشین میں زیادہ نقصانات ہوئے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق پاکستان آرمی ، ائیرفورس اور نیوی کے ایوی ایشن ونگزامدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، متاثرین تک خیمے ، کمبل ، کھانے پینے کی چیزیں ، پینے کا پانی اور دوسری اشیا بھی پہنچائی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ ریلیف آپریشن کے بعد متاثرہ علاقوں میں سروے مکمل کیا جائے گا۔
بلوچستان میں بارش اور برفباری، مسلح افواج امدادی کارروائیوں میں مصروف
Jan 11, 2022 | 13:41