مری میں اموات کاربن مونو آکسائیڈ کی وجہ سے ہوئیں: فواد چودھری

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ برفباری میں حکام کو ایک خاص وارننگ جاری کی جانی چاہیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ مری میں تقریباً 22 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ طوفانی برف باری کے باعث درخت گرنے سے سڑکیں بلاک ہوگئیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ مری میں 5 گاڑیوں کے ساتھ واقعات پیش آئے جبکہ زیادہ تر لوگ گاڑیاں چھوڑ کر پیدل نکل پڑے تھے۔ فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے 13 نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے ہیں اور ملک میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ کالام، ناران، سوات اور دیگر مقامات پر سیاحوں کا رش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے مطابق ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہوئی تھیں۔ حکام کو ایک خاص وارننگ جاری کی جانی چاہیے۔ مری میں اموات کاربن مونو آکسائیڈ کی وجہ سے ہوئیں.

ای پیپر دی نیشن