کاہنہ (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو ،سابق ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا کہ پرویز الہی کیلئے عزت بچانے کیلئے صرف ایک ہی راستہ باقی رہ گیا ہے کہ وہ اعتماد کا ووٹ لیں یا وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں ۔پرویز الہی کو بخوبی علم ہو چکا ہے کہ کچھ ارکان اسمبلی پرویز الہی کے پہلے ہی خلاف تھے وہ کبھی بھی اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔ عمران نیازی اور پرویز الہی کی نااہل پالیسیوں نے ملک و قوم کا جو حال کیا ہے وہ کوئی دشمن بھی اپنے ملک کے ساتھ ایسا برتائو نہیں کرتا انکی وجہ سے ملک سو سال پیچھے چلا گیا ہے ۔