بزنس فورم کا سیاسی جماعتوں سے معاشی منشور سامنے لانے کا مطالبہ 

Jan 11, 2023


لاہور ( نیوز رپورٹر) پاکستان بزنس فورم نے سیاسی جماعتوں سے عام انتخابات سے قبل اپنا معاشی منشور عوام اور بزنس کمیونٹی کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔جہاں آرا وٹونے کہا کہ سیاسی استحکام اور چارٹر آف اکانومی ہی قومی سلامتی کو مضبوط کر سکتا ہے۔ معاشی پالیسیز کا تسلسل اب ناگزیر ہوچکا ۔ملک کو اس وقت 15 سالہ معاشی پلان چاہئے، بار بار معاشی تبدیلیاں کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔پاکستان کو بڑی معاشی طاقتوں کی ضرورت آن پڑی ہے ۔مہنگائی کی غیر معمولی بلند شرح کی وجہ سے عام شہری اپنی روزی روٹی کے لیے حد تک رہ گئے ہیں۔پاکستان بزنس فورم نے جنیوا کانفرنس میں حکومت کی کامیاب کاوشوں کو خوش آئند قرار دیا۔

مزیدخبریں