لاہور(نیوز رپورٹر) انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ ق لیگ اور تحریک انصاف میں جلد سیاسی طلاق ہونے والی ہے۔خدا کی قدرت دیکھیں ،گھڑی چور چودھری پرویزالہی کو چور قرار دے رھا ہے۔اپنے ایک بیان میں شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ خان صاحب کے طوطے کی جان اسمبلی ٹوٹنے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب جلد پنجاب کا سارا ملبہ پرویزالٰہی پر ڈالتے نظر آئینگے۔
پی ٹی آئی ، ق لیگ میں جلد سیاسی طلاق ہونیوالی ہے، شہزاد سعید چیمہ
Jan 11, 2023