سی ای او روڈا کی زیر صدارت زیر تعمیر پراجیکٹس کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس 


لاہور (خبر نگار) راوی  اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے زیر تعمیر پراجیکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے کہا کہ روڈا کے پاس اپنا آزادانہ ماسٹر پلان ہے  جسے پوری تندہی کیساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔اس کے علاوہ انہوں نے ایسے تمام تاثرات کو یکسر مسترد کر دیا کہ روڈا  ایل ڈی اے 2050 کے پلان پر عملدرآمد کر ا رہا ہے اور واضح کیا کہ روڈا کے پلان کا ایل ڈی اے کے پلان سے کسی قسم کی کوئی مماثلت نہیں۔ روڈا نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے منصوبے کو بھی مکمل کر لیا ہے اور دیگر جاری منصوبوں کے ذریعے سے سموگ سے بھی نبر د آزما ہے۔ روڈا کا منصوبہ  ایک جامع منصوبہ ہے جو راوی دریا سے جڑے ہوئے مسائل  کے حل اور آبی حیات کے تحفظ کو بھی شامل ہے۔ اجلاس میں سی ای او روڈا نے کہا کہ اس ضمن میں روڈا ماہرین پر مشتمل ٹیم  جو دریائے راوی کو اک نئی جہت سے ہمکنار کرنے کے لئے کوشاں ہے ہم ان کے بھی شکر گزار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...