اسلام مکمل ضابطہ حیات ،رواداری برداشت کا دین ہے، ہاشم علی شاہ زنجانی

Jan 11, 2023


لاہور (کلچرل رپورٹر )سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی  المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ،رواداری اور برداشت کا دین ہے۔نبی کریم ؐکا اسوہ حسنہ بہترین راستہ ہے۔اللہ تعالی نے اپنے محبوب کی سیرت میں تمام عالم کیلئے خیر برکت رکھ دی ہے۔جس نے بھی یہ راستہ اپنایا وہ فلاح پاگیا۔نبی اکرم ؐکی سنت قرآن پاک پر عمل کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔اللہ تعالی نے اپنے پیارے نبی ؐکو رحمت للعالمین بناکر بھیجا ہے۔

مزیدخبریں