لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے رہنماؤں نے کہا کہ نبی کریم ؐ کے منصب رسالت و ختم نبوت کا تحفظ ہمیں اپنی اولادوں اور اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے ہم دنیا کی عزت و آبرو قربان کرکے بھی فتنہ قادیانیت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ مولانا عزیز الرحمن ثانی ، مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز ، مولانا خالد محمود، مولانا محمداسلم اور مولانا سعید وقار نے جامع مسجداسلام بادامی باغ میں دوروزہ ختم نبوت کورس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بادامی باغ کے اراکین حامد بلوچ، مولانا فرمان اللہ، قاری محمدسالم، قاری محمدسجاد، محمدعمران بھٹی ودیگر عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ علماء نے کہا کہ فتنہ قادیانیت کو پرو موٹ کرنے والے اپنی دنیا اور عاقبت خراب کر رہے ہیں چنا ب نگر میں قادیانی تسلط ختم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ، قرآن پاک میں تحریف کے ملزم مبارک قادیانی کو بچانے کے لیے جو عناصر کام کررہے ہیں وہ اسلام اور ملک کے ساتھ دشمنی کررہے ہیں۔
ختم نبوت کا تحفظ ہمیں جانوں سے زیادہ عزیز ہے، عزیز الرحمن ثانی
Jan 11, 2023