فیروزوالہ (نامہ نگار )سٹی پولیس نے اسلحہ کی دکان پر چھاپہ مار کر ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک کلاشنکوف ، پانچ پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں قبضہ میںلے لیں۔ اسلحہ ڈیلر کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایس ایچ او سٹی مریدکے محمد افضال ڈوگر نے ٹی ایس آئی بلال عاشق ورک اور دیگر عملے کے ہمراہ اسلحہ کی دکان پر چھاپہ مار کر ڈیلر داؤد خان کو حراست میں لے کرچیکنگ کی گئی تو اس دوران ایک کلاشنکوف، 5 پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں غیرقانونی پائی گئی ۔پولیس نے اسلحہ قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔