لاہور(نمائندہ خصوصی) گلشن اقبال پولیس نے منشیات فروش بھولا ڈیلر کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے 1160 گرام چرس برآمد کر لی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مارکیٹس‘تعلیمی اداروں کے گرد ونواح سمیت رہائشی علاقوں میں منشیات فروخت کرتاتھا جبکہ اس کیخلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔