آٹے گندم کے بحران پر سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لے، خرم نواز گنڈا پور


لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سنٹرل ورکنگ کونسل کے ہنگامی اجلاس میں آٹے گندم کے مصنوعی بحران پر سپریم کورٹ آف پاکستان سے سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا سموسمے، چینی،چٹنی پر بھی سوموٹو ایکشن لئے جاتے تھے۔ آج کروڑوں عوام آٹے کے لئے دربدر ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ آٹے، گندم کے بحران میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں برابر کی ذمہ دار ہیں۔ ملی بھگت کے ساتھ سرکاری گندم فلور مل مالکان کے ذریعے مہنگے داموں کھلی مارکیٹ میں بیچی گئی اور سمگل کروائی گئی۔ تاریخ لکھی جائے گی غریب روٹی اور طاقتور تخت کیلئے دست و گریبان تھے۔انہوں نے کہا کہ غریب کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسورورہا ہے۔ آٹے کے تھیلے کے لئے لوگ گروہوں کی شکل میں سڑکوں پر مارے مارے پھررہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن