فیروزوالہ( نامہ نگار) سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیل فیروز والا ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 35 دکانوں کی چیکنگ کی اس دوان ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور مہنگے اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے والے متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے ۔مجسٹریٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے پندرہ دکانوں اور آٹا چکی پر آٹے کی ریٹ چیک کیے جو مقررہ ریٹ پر فراہم کئے جارہے تھے ‘آٹے کا وزن اور معیاربھی چیک کیا۔