واپڈا نے منگلا ڈیم بحالی‘ اپ گریڈیشن منصوبہ کیلئے کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) واپڈا نے منگلا ڈیم بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبہ کے یونٹ 9 اور 10 پر مشتمل پیکیج 11 کا کنٹریکٹ جی ای ہائیڈرو فرانس کو ایوارڈ دیا۔ کنٹریکٹ کی مالیت 11 ارب 92 کروڑ روپے ہے۔  معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب واپڈا ہائوس میں منعقد ہوئی۔ واپڈا کے جنرل منیجر (ہائیڈل) ڈویلپمنٹ احسان اللہ اور جنرل الیکٹرک ہائیڈرو فرانس کے نمائندے ابوبکر نے معاہدے پر دستخط کئے۔  ممبر (پاور) واپڈا جمیل اختر‘ واپڈا کے سینئر آفیسرز‘ کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ منصوبے کا منظور شدہ پی سی ون 52 ارب 22 کروڑ 40 لاکھ روپے پر مشتمل ہے۔  منگلا اپ گریڈیشن منصوبے کو مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا جس کے تحت ایک وقت میں صرف ایک سرنگ یعنی دو پیداواری یونٹوں کو بند کر کے ان کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ منگلا اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو 11 مختلف پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ آج ایوارڈ کئے گئے پیکیج 11 کے علاوہ 9 مختلف پیکیجز پہلے ہی ایوارڈ کئے جا چکے ہیں جبکہ چار پیکیجز پر کام مکمل ہو چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...