اسلام آباد (این این آئی) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے پاس اعتماد کے ووٹ کیلئے نمبرز پورے نہیں، اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی۔ چوہدری پرویز الٰہی اور صوبائی وزرا بھی عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ دوستوں کے ساتھ سیاست میں رہنے یا نہ رہنے پر مشاورت ہو رہی ہے۔ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ پرویز الٰہی خود بھی اسمبلی تحلیل نہیں کرنا چاہتے، پی ٹی آئی کے صوبائی وزراء بھی عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتے۔ عمران خان سے میری انڈرسٹینڈنگ ٹھیک نہیں ہو سکی تھی۔ ایک ہفتے تعلقات ٹھیک دوسرے خراب ہوتے تھے۔ پی ٹی آئی کو کہتا ہوں فوج کو متنازع نہ بنائیں۔
اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، پی ٹی آئی فوج کو متنازعہ نہ بنائے: چودھری سرور
Jan 11, 2023