پیرا گون سکینڈل: گواہ 23 جنوری کو طلب


لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ایم پی اے سلمان رفیق کی بریت کے خلاف گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے 23 جنوری کو طلب کر لیا۔ نیب ریفرنس میں مجموعی طور پر 122 گواہان شامل ہیں، اس کیس میں خواجہ برادران پر پیراگون سکینڈل میں فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ خواجہ برادران نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کیا تھا۔ عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے صحت جرم کے انکار پر گواہان کو طلب کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...