قصور:وارداتیں،شہری نقدی،موٹرسائیکل و قیمتی سامان سے محروم


قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور و گردونواح میں مختلف وارداتوں میں ڈاکو نقدی،موٹر سائیکل،موبائل فون ودیگر سامان لوٹ کر فر ار ہوگئے۔ علی نے پولیس تھانہ صد پھولنگر میں اطلا ع دی ہے کہ لکھن کے موڑ کے قریب تین ملزموں نے موٹر سائیکل، 14ہزار روپے اور موبائل فون، غفار نے اطلاع دی ملتان رود پر دوملزموں نے1لاکھ 30ہزار روپے، طارق نے اطلاع دی اعظم آباد کے قریب تین ملزموں نے نقدی اور موبائل فون، آفتاب نے اطلاع دی ہیڈبلوکی روڈ پرملزموںنے 6ہزار روپے اور دو موبائل فون،میاں محمد اسلم نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ گہلن پھاٹک کے قریب دوملزم موٹر سائیکل ،محمد رفیق نے پولیس تھانہ صدر قصور میں اطلاع دی بہادر پورہ کے قریب تین ملزموں نے نقدی اور دو موبائلز چھین لئے ہیں۔محمد رستم نے پولیس تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروایا کہ دولے والا کے قریب دوملزموں نے 20ہزار روپے اور موبائل فون،محمدعمیر نے پولیس تھانہ راجہ جنگ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ کوٹ حاکم کے قریب چارڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل فون چھین لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن