لندن (اے پی پی):برطانوی ائیر لائن کمپنی نے خواتین ملازمین کے یونیفارم میں سکارف بھی شامل کر لیا ۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی فضائی کمپنی 'برٹش ایئر ویز"نے کہا کہ ہم نیاپنی یونیفارم کلکشن میں خواتین ملازمین کے لئے ڈانگری، کرتے اور سکارف کی ترجیحات بھی رکھی ہیں۔برٹش ایئر ویز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی تقریبا 20 سال کے بعد اپنے ملازمین کے یونیفارم میں جامع تبدیلیاں کر رہی ہے۔ ہم رواں سال کے موسم بہار سے تقریبا 30 ہزار ملازمین کے یونیفارم تبدیل کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مرد ملازمین کا یونیفارم تین حصوں پر مشتمل سوٹ ہو گا۔ سوٹ کی پتلونیں تنگ اور معمول کے پائنچوں سمیت ہر دو شکل میں ہوں گی۔ خواتین ملازمین کے یونیفارم میں ڈریس، سکرٹ اور پتلون کے ساتھ ساتھ پہلی دفعہ ڈانگری، کرتے اور سکارف کی بھی اجازت دی جائے گی۔