ڈریپ نے انجکشن پیراسٹ (پیراسیٹامول )کو غیر معیاری  اور ملاوٹ شدہ قراردیدیا


اسلام آباد(خبرنگار)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)نے انجکشن پیراسٹ (پیراسیٹامول )کو غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ قرار دے دیا ہے چیف ایگزیکٹیو آفیسر( سی ای او)ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے بھی تصدیق کردی ہے مطابق یہ انجکشن درد اور بخار کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، ڈریپ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیرا سٹ 100 ایم ایل انجکشن بیج نمبر CJ170غیر معیاری ہے اعلامیے کے مطابق انجکشن میں کالے رنگ کے ذرات انسانی آنکھ سے دیکھے جا سکتے ہیں، 20نومبر 2022کو تیار ہونے والے انجکشن کی مدت 20نومبر 2024کو ختم ہو رہی ہے، متعلقہ پیراسٹ انجکشن کے استعمال کو فوری روکنے کی ہدایت کردی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن