ہائیکورٹ کا رمضان شوگر ملز کو 2 روز میں این او سی جاری کرنے پر عملدرآمد کا حکم 


لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب اسمبلی کی مجوزہ تحلیل روکنے کی درخواست مزید سماعت کیلئے لارجر بنچ کو بھجوانے کی سفارش کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ مقامی وکیل سلمان خالد کی درخواست پر جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لارجر بنچ اس نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے۔ اس درخواست کو بھی فل بنچ کے روبرو پیش کیا جائے۔ درخواست میں چوہدری پرویز الٰہی اور عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب اسمبلی میں ارکان کی اکثریت اسمبلی تحلیل کی مخالف ہے، جب اکثریت اسمبلی کی تحلیل نہ چاہے تو وزیر اعلی اسمبلی نہیں توڑ سکتے۔ عمران خان بغیر کسی آئینی اختیار اسمبلی توڑنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ عمران خان کا اسمبلی توڑنے میں کوئی اختیار نہیں، استدعا ہے عدالت پرویز الٰہی کو عمران خان ہدایت کی بجائے اپنا ذہن استعمال کرنے کی ہدایت دے۔

ای پیپر دی نیشن