شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسز شاہدہ سعید نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ طارق فاروق شاہ کے ہمراہ دارالامان کا دورہ کیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ دارالامان اسماء عابد نے استقبال کیا اور رہائشی خواتین کو دی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی،دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ جج مسز شاہدہ سعید نے دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا ازخود جائزہ لیا اور رہائشی خواتین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ طارق فاروق شاہ نے دارالامان کے اکاؤنٹس سے متعلقہ ریکارڈ چیک کیا، کھانے کے معیار اور رہائشی کمروں، حاضری رجسٹر اور سیکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔