افغان طالبان کا خواتین دکانداروں کو دکانیں ‘ بیوٹی پارلرز بند کرنے کا حکم


کابل (نیٹ نیوز) افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے بعد طالبان حکومت نے  خواتین دکانداروں کو دکانیں اور بیوٹی پارلرز بند کرنے کا حکم دیدیا۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی جانب سے صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف کی مارکیٹ میں خواتین دکانداروں کو دکانیں بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔افغان حکام کا کہنا ہے خواتین مرد ایک ساتھ کام کررہے ہیں، اس لیے دکانیں بند کرنے کا حکم دیا گیا۔خواتین دکانداروں نے فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے دکانوں سے ہی وہ گزر بسر کر رہی اور خاندان کا پیٹ پال رہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق طالبان حکام نے پارلرز بند کرنے کیلئے 10 روز کی مہلت دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن