سیلاب متاثرین‘ زراعت‘ خوراک تحفظ کیلئے امریکہ مزید 10 کروڑ ڈالر دے گا


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ازوبیل کولمین نے جینیوا بین الاقوامی کانفرنس میں امریکی وفد کی سربراہ کی حیثیت سے اعلان کیا کہ امریکہ پاکستان کی حالیہ سیلاب کے نتیجے میں تباہی سے بحالی کی کوششوں میں مدد جاری رکھنے کیلئے مزید 100 ملین ڈالر10 کروڑ دینے کا وعدہ کر رہا ہے۔ اس فنڈنگ سے پاکستانی عوام اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے امریکہ کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔ 2022ء میں فراہم کردہ سیلاب کی امداد، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 97 ملین ڈالر اور خوراک کی حفاظت کی امداد اور یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کی جانب سے 4.8 ملین ڈالر کی مالی امداد کے ساتھ مل کر، اب تک کی کل امریکی امداد 200 ملین ڈالر سے زیادہ ہو جاتی ہے۔ اس نئے 100 ملین ڈالر میں نئی اور ری ڈائریکٹ دونوں فنڈنگ شامل ہیں۔ یو ایس ایڈ  زراعت اور خوراک کی حفاظت، صحت، اقتصادی ترقی، تعلیم، تحفظ اور گورننس کے لیے درکار تعاون کو ترجیح دیتے ہوئے 79.3 ملین ڈالر فوری طور پر فراہم کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...