اسلام آباد (اے پی پی) عالمی بنک نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ بدترین سیلاب کے بعد تعمیرنو اور بحالی کے عمل میں عالمی بنک پاکستان کے ساتھ تعاون میں پرعزم ہے۔ یہ بات جنوبی ایشیا کیلئے عالمی بنک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے اپنے ٹویٹس میں کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعمیرنو اور بحالی کے عمل میں عالمی بنک2 ارب ڈالرکی معاونت فراہم کر رہا ہے جو تعمیر نو و بحالی کی مجموعی ضروریات (16.2 ارب ڈالر) کا12 فیصد بنتا ہے۔ مارٹن ریزر نے جنیوا میں اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ کلائمٹ ریزیلیئنٹ پاکستان کو سراہتے ہوئے کہا کہ کانفرنس مفید اور ثمر آور ثابت ہوئی ہے۔
سیلاب کے بعد تعمیر نو، بحالی میں پاکستان سے تعاون کیلئے پرعزم: عالمی بنک
Jan 11, 2023