واربرٹن (نمائندہ نوائے وقت)ایس ایچ او تھانہ واربرٹن فروز بھٹی کی طرف سے تھانہ کی حدود میں واقع تمام گاؤں دیہات میں ٹھیکری پہرہ لگانے کا حکم، مساجد میں اعلانات کرائے گئے۔ دھند کی وجہ سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر کرائم میں کمی لانے کیلئے ایس ایچ او تھانہ واربرٹن فروز بھٹی نے تھانہ واربرٹن اور اس کے گردونواح میں واقع تمام گاؤں دیہات و قصبوں میں ٹھیکری پہرہ لگانے کا حکم جاری کیا ہے پہرہ لگانے کی ذمہ داری نمبرداروں کے ذمہ لگائی گئی ہے۔