2022 ‘دنیا کا 5 واں گرم ترین سال قرار


لندن (نیٹ نیوز) 8 سال دنیا کی تاریخ کے گرم ترین سال ثابت ہوئے ہیں جس سے عالمی سطح پر درجہ حرارت میں ڈرامائی اضافے کا اندازہ ہوتا ہے۔یہ بات یورپی یونین کے موسمیاتی ادارے کی جانب سے بتائی گئی۔ Copernicus کلائیمٹ چینج سروس کے مطابق 2022 میں اوسط درجہ حرارت اتنا تھا جو اسے 19 ویں صدی کے بعد سے مرتب کیے جانے والے موسمیاتی ریکارڈ کے مطابق اب تک کا 5 واں گرم ترین سال بنانے کے لیے کافی تھا۔رپورٹ کے مطابق فرانس، برطانیہ، سپین اور اٹلی میں گزشتہ سال اوسط درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ ہوا جبکہ یہ مجموعی طور پر یورپ کا دوسرا گرم ترین سال ثابت ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...