سنی علماء کونسل 15جنوری صدیق اکبر ؓ مطالباتی مدح صحابہ جلوس نکالے گی:اسلم طارق


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سنی علماء کونسل کے زیراہتمام خلیفہ بلا فصل صدیق اکبر ؓ مطالباتی مدح صحابہ جلوس 15جنوری کو نکالا جائے گا،جس میں ضلع بھر سے کثیرتعداد میں غلامان صحابہ ؓ   شرکت کریں گے،ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں 22جمادی الثانی سیدنا صدیق اکبرؓ کے یوم وفات پر پاکستان بھر میں عام تعطیل کرکے سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے،ان خیالات کا اظہارضلعی صدر سنی علماء کونسل مفتی اسلم طارق نے مولاناقاری عبدالقیوم ،مولانااکرام اللہ خاں ،قاری اعجازاحمد ،مولانانورحسین عارف،مولاناظہوراحمد فاروقی، مولاناریحان احمد،قاری محمد زاہد،مولاناقاری یوسف،مفتی رانا شاکر علی خاں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد کے حکم پر 15 جنوری کوجی ٹی روڈ پرنکلیں گے اور بتائیں گے کہ یہ ملک سید نا صدیق اکبرؓ کے ماننے والوں کاہے،ان کا کہنا تھا کہ مطالباتی مدح صحابہ ؓ جلوس پورے ملک کی طرح گو جرانوالہ میں بھی تاریخ ساز ہوگا ،جو بس سٹاپ موڑ سے شروع ہو کر پرانے ریلوے اسٹیشن پر اختتام پذیر ہوگا ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...