کھلاڑیوں کی سلیکشن، بابر اعظم جو فیصلہ کرینگے من و عن قبول ہوگا: نجم سیٹھی


لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی  نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو پیغام  میں کہا ہے کہ آپ جس کھلاڑی کو چاہتے ہیں پلئینگ الیون میں شامل کریں آپکو مکمل اختیار ہے، کس کو ڈراپ کرنے کا اختیار بھی آپکے پاس ہے۔ آپ جو فیصلہ کرینگے ہم سب اس کو من و عن قبول کرینگے ۔ آپ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں ہماری خوش قسمتی ہے آپ ہمارے کپتان ہیں۔ نجم سیٹھی12 جنوری کو دبئی جائیں گے۔ وہ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کی افتتاحی تقریب میں شریک ہونگے۔ ایشیا کپ کے ایشو پر پاکستان کا مؤقف پیش کرینگے جبکہ اے سی سی کیساتھ کشیدہ تعلقات کے معاملات پر اور 2025 ء کی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی حکام سے بھی بات کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...