راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ضلع راولپنڈی کی اساتذہ اور کلیریکل سٹاف کی تنظیموں پی ٹی یو، پی ای اے، ایس ای ایس، پاس، ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن، ایس ایس اے، ایپکا کے مشترکہ فورم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مردم شماری کی ڈیوٹیاں ادا کرنے کے حوالے سے جاری احکامات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نظر ثانی کی اپیل کی ہے، گزشتہ روز تنظیموں کااجلاس گورنمنٹ مسلم ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 راولپنڈی میں ہوا جس میں اساتذہ کرام کی حالیہ مردم شماری میں ڈیوٹیز اور سکولوں میں تعلیمی سیشن پر اس کے اثرات کے حوالے سے بحث کی گئی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ مردم شماری کو گرمیوں کی چھٹیوں میں کروایا جائے تاکہ اساتذہ کرام آسانی کے ساتھ ڈیوٹی ادا کر سکیں
مردم شماری کے کام کو مکمل کرنے کا دورانیہ بڑھاتے ہوئے ایک ماہ کیا جائے اور اسکے اوقات کاردن 1 بجے سے شروع کئے جائیں تاکہ اساتذہ کرام اپنی کلاسز پڑھا کر اس کام کیلئے جائیں۔
مردم شماری میں ڈیوٹیز پرنظر ثانی کی جائے، اساتذہ تنظمیں، ایپکا
Jan 11, 2023