چکری میں سرچ آپریشن ملزمان کی پو لیس پارٹی پر فا ئرنگ جوابی کارروائی سے حملہ آور ہلاک


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ چکری کے علاقہ بگرہ میں قبضہ مافیا کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی گئی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک مبینہ حملہ آورہلاک اور ایک زخمی ہوگیاپولیس نے بتایا کہ بگرہ کے علاقے میں زمینوں پر قبضے کیلئے مسلح افراد ڈیرے بناکر موجود تھے جہاں مشتبہ اشخاص کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا گیا تو ملزمان کی جانب سے فائرنگ شروع کردی گئی فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک، ایک زخمی ہوگیا مجموعی طور پر پولیس نے 24 افراد گرفتارکرلئے فائرنگ کے دوران ہلاک ہونے والے کی فوری شناخت نہیں کی جاسکی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ ایک زخمی سمیت فائرنگ کرنے والے  دوملزمان موقع سے گرفتارکرکے تھانے منتقل کردیئے گئے فائرنگ کے بعد بڑی تعداد میںافراد وہاں سے فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس نے اس ایریا میں سرچنگ کی 24 افراد پکڑ لئے گئے سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ قبضہ مافیاکے خلاف زیر وٹالرنس ہے شہریوں کی جان سے کھیلنے اور پولیس پر حملہ آور ہونے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

ای پیپر دی نیشن