راولپنڈی (جنرل رپورٹر)کپاس کی آئندہ فصل سے پیداواری اہداف کے حصول کے لئے موسمیاتی تبدیلیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک جامع حکمت عملی پر کاربند ہونا پڑے گا۔کپاس کی آئندہ فصل کی کاشت زیادہ سے زیادہ رقبہ پر یقینی بنائی جائے اور کپاس کی نئی ٹیکنالوجی کوفروغ دیا جائے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب احمد عزیز تارڑ نے کپاس کی آئندہ فصل کے لائحہ عمل کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔