نئے ایرانی قونصل جنرل کا مزار اقبال پر حاضری سے ذمہ داریوں کا آغاز


لاہور (نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوریہ ایران کے لاہور میں تعینات‘ نئے قونصل جنرل مہران موحدفر نے اپنی ذمہ داریوں کا آغاز شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا۔ اس موقع پر علامہ اقبال کے نواسے میاں اقبال صلاح الدین بھی ان کے ساتھ تھے۔ علامہ اقبال کے مزار پر فاتحہ خوانی کے بعد ایرانی قونصل جنرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی ہے کہ میں قومی شاعر، فلسفی، مسلم مفکر اور ایک خودمختار ملک پاکستان کا خواب دیکھنے والے کے حضور آیا ہوں جو اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کا مشترکہ باب ہیں۔ آپ ایک ایسی قابل قدر شخصیت ہیں جن کو اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر نے "مشرق کا بلند ستارہ" نام دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، عالم اسلام کے اتحاد میں علامہ اقبال کا کردار، اس عظیم شخصیت کی وفات کے آٹھ عشروں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی اثر انگیز ہے۔
ایرانی قونصلر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...