لاہور (خبر نگار) پنجاب بار کونسل کے ممبر رانا محمد آصف کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد کی جانب سے توہین عدالت کی سزا سنانے کے خلاف لاہور کے وکلاءنے بھرپور احتجاج کیا۔ ریلی نکالی اور نعرے بازی کی گذشتہ روز لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر راﺅ سمیع سمیت دیگر عہدیداروں نے جنرل ہاﺅس کا منعقد کیا۔ وکلاءنے خطابات کرتے ہوئے کہا رانا آصف نے عدالت کی توہین نہیں کی سزا غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔ وکلاءنے کہا ہمیشہ آئین کی بالا دستی قانونی حکمرانی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ اس لئے کبھی عدلیہ کی توہین کے حوالے سے سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا حق کی بات کرنا توہین ہے تو یہ توہین ہو گی۔ اجلاس کے بعد وکلاءنے جلوس کی شکل میں لاہور ہائی کورٹ جی پی او چوک پر دھرنا بھی دیا۔
وکلاءدھرنا