اہور ( نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔ 100 انڈیکس 296 پوائنٹس اضافے سے 40801 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 477 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 21 کروڑ شیئرز کے سودے 6.56 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے اضافے سے 6491 ارب روپے ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈکس میں 296پوائنٹس اضافہ
Jan 11, 2023