ڈائریکٹرز چیئرمین پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری وتجارت قیصر اقبال نے چارج سنبھال لیا 


لاہور (کامرس رپورٹر ) پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری  وتجارت کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین قیصر اقبال بریار گزشتہ روز  باضابطہ طور پر اپنے دفتر کا چارج سنبھال لیا ہے۔ پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت آمد کے موقع پر سینئر مینجمنٹ ٹیم نے ان کا  استقبال کیا جس کے بعد انہیں ادارے کے  آپریشنز اور خدمات کے بنیادی شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ قیصر  بریار نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس اہم ذمہ داری کے لیے ان کی صلاحیتوں پر اعتماد ظاہر کیا۔
 انہوں نے سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت فراہم کرنے اور معیشت کے تمام شعبوں میں خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی/آئی ٹی سے چلنے والی خدمات کے شعبوں میں نجی شعبے کی قیادت میں ترقی کے قابل بنانے کے لیے پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری وتجارت  کے تمام وسائل کو بہترین طریقے سے استعمال کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ہائی ٹیک ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگز کے ذریعے ہنر مند افرادی قوت  کی تشکیل اور ترقی پر زور دیا۔ قیصر بریار نے پنجاب میں صنعتی ترقی کے لیے پی بی آئی ٹی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی بی آئی ٹی صنعت کے اسٹیک ہولڈرز، چیمبرز آف کامرس اور انڈسٹری کے نمائندہ اداروں/ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا تاکہ سرمایہ کاروں، کاروباری اداروں  اور پالیسی ساز اداروں کے درمیان خلیج کو پر کیا جا سکے ۔

ای پیپر دی نیشن