عمر رسیدہ اور کم عمر ٹرانسجینڈرز  پروٹیکشن سنٹر بنانے کی ہدایت


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی شرعی عدالت نے ٹرانسجنڈر ایکٹ کیس میں وزارت انسانی حقوق کو عمر رسیدہ اور کم عمر ٹرانسجینڈرز پروٹیکشن سنٹر بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری ہیومین رائٹس آج ہی قائم کردہ کمیٹی کے کینوئینر زمرد خان سے ملاقات کریں اور  پروٹیکشن سینٹرز کے ایس او پیز فوری بنائے جائیں۔ وزارت انسانی حقوق آئندہ سماعت پر پروٹیکشن سینٹر کی عمارت اور ایس او پیز پر مبنی رپورٹ پیش کریں۔وفاقی شرعی عدالت میں قائمقام چیف جسٹس  شرعی عدالت سید محمد انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ٹرانسجینڈر ایکٹ سے متعلق درخواستوں کی پر سماعت کی۔ دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ زمرد خان کامیابی سے اپنے ادارے کو چلا رہے ہیں ،حکومت ٹرانسجینڈرز کیلئے کچھ  نہیں کر سکتی تو بتا دے ۔ زمرد خان نے عدالت کو بتایا کہ پروٹیکشن سینٹرز کیلئے اب تک وزارت انسانی حقوق کی جانب سے کوئی عمارت فراہم نہیں کی گئی۔ صرف عمارت فراہم کردی جائے باقی سہولیات ہم خود فراہم کردیں گے۔بعدازاں عدالت نے وزارت ہیومین رائٹس کو عمر رسیدہ اور کم عمر ٹرانسجینڈرز پروٹیکشن سینٹر بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔ مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی گئی.

ای پیپر دی نیشن