لاہور؍ میاں چنوں (خبرنگار+ نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 76 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اجمل خان راجہ کا فتح جنگ سے لالیاں، عتیق الرحمٰن کا حسن ابدال سے ملتان، نواز بھٹی کا چشتیاں سے لاہور، ملک لطیف کا کلور کوٹ سے لاہور، نور بسمل کا منکیرہ سے میانوالی، شازیہ ظفر کا چکوال سے ٹیکسلا، افتخار النبی کا چکوال سے وہاڑی، نبیلہ جعفری کا لالیاں سے فیروزوالہ، اعجاز احمد کا فیصل آباد سے عارفوالہ، غزالہ یاسمین کا تاندلیانوالہ سے ساہیوال، عرفان اکرم کا گوجرانوالہ سے راولپنڈی، تجمل شہزاد کا گوجرانوالہ سے پنڈی بھٹیاں، ہما عنبرین کا کامونکی سے ننکانہ، فہیم شاہد کا پنڈی بھٹیاں سے رینالہ خورد، عمر فاروق کا پنڈی بھٹیاں سے پسرور، طارق محمود کا جھنگ سے پتوکی، عدنان طارق کا جہانیاں سے ملتان، صلابت جاوید کا لاہور سے جتوئی، محمد آصف کا لاہور سے شیخوپورہ، یاسین موہل کا لاہور سے جھنگ، ضیاء الطارق کا لاہور سے تاندلیانوالہ، دانش افضل کا لاہور سے گوجرانوالہ، کاشف قیوم کا لاہور سے دنیا پور، ہمایوں سعید کا لاہور سے کلورکوٹ، عمر فاروق بھٹی کا لاہور سے پھالیہ، قمر یاسین کا لاہور سے رینالہ خورد، سجاد قاسم کا لاہور سے بھلوال، حسنین رضا کا لیہ سے لاہور، ظہیر احمد کا پھالیہ سے لاہور، اشفاق احمد کا میانوالی سے منکیرہ، فاخر آفتاب کا ملتان سے منچن آباد، اقتدار علی کا ملتان سے صادق آباد، محمد ایاز کا ملتان سے خانپور، مظہر شفیق کا جتوئی سے جام پور، کنیز فائزہ بھٹی کا ننکانہ سے لاہور، رائے لیاقت علی کھرل کا رینالہ خورد سے بھلوال، اشرف عزیز کا رینالہ خورد سے لاہور، اختر بھٹی کا صادق آباد سے وہاڑی، مسعود اختر کا راولپنڈی سے لاہور، فرخندہ ارشد کا راولپنڈی سے حسن ابدال، محمد افضل کا راولپنڈی سے جہانیاں، ثمینہ اعجاز چیمہ کا ساہیوال سے فیروزوالہ، فیصل میر کا بھلوال سے وہاڑی، سعید رضا کا بھلوال سے لاہور، عمران خورشید کا شیخوپورہ سے کامونکی، منور حسین کا فیروزوالہ سے لاہور، جہانگیر علی کا وہاڑی سے راولپنڈی، غلام شبیر کا وہاڑی سے بہاولنگر، ارشد اقبال کا ملتان سے چکوال، آفتاب احمد رائے کا پتوکی سے کبیر والہ، الیاس ریحان کا عارف والہ سے خانیوال، ماجد حسین کا صادق آباد سے خانیوال، عرفان نسیم کا بہاولنگر سے مری، سردار حامد حسین کا عارف والہ سے ٹیکسلا، وسیم انجم کا کوٹ ادو سے راولپنڈی، طفر اقبال سیال کا بورے والہ سے اٹک، یلماز غنی کا دنیا پور سے گوجرانوالہ، خالد سعید وٹو کا وہاڑی سے چونیاں، فیصل رشید کا لاہور سے راولپنڈی، عائشہ خالد کا چونیاں سے لاہور، عامر ضیا کا میاں چنوں سے سوہاوا، محمد محسن کا پسرور سے پنڈی بھٹیاں، محمد نعیم کا شجاع آباد سے فیروزوالہ، تمثال زیب نعیم کا سیالکوٹ سے لاہور، باسط علیم کا جھنگ سے چکوال، محمد آصف کا خان پور سے لودھراں، جہانگیر اشرف کا لودھراں سے شجاع آباد، پرویز نواز کا خانیوال سے لاہور، حماد احمد کا خانیوال سے صادق آباد، منصور احمد کا کبیر والہ سے چشتیاں، رائے محمد خان کا مری سے کوٹ ادو، امر شہباز میر کا سوہاوا سے ملتان، مرزا شاہد بیگ کا اٹک سے بورے والہ اور ظفر اقبال کا لاہور سے احمد پور ایسٹ تبادلہ کردیا گیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے 76ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج تبدیل کر دئیے
Jan 11, 2023