ابصار عالم حملہ کیس میں فردجرم کی کارروائی مؤخر 


 اسلام آباد( وقائع نگار)سول جج رفعت محمود خان کی عدالت میں زیرسماعت صحافی اینکر پرسن ابصار عالم حملہ کیس میں ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پر فردجرم کی کاروائی موخر کرتے ہوئے عدم پیشی پر شریک ملزم رضوان علی اور حماد سلیمان کیناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران کیس میں شریک چھ ملزمان میں سے چار ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے طلبی کے باوجود دوشریک ملزمان رضوان علی اور حماد سلیمان کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 فروری تک کیلئے ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ کیس میں شریک ملزمان ندیم اصغر،محمد رمضان،رضوان علی،حامد امین اور حماد سلیمان شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن