اسلام آباد(نا مہ نگار)جمعیت علمائے اسلام نے کہا ہے کہ حکومت مضبوط ہاتھوں میں ہے ،ڈیفالٹ سوچ ناکام ہوگئی ۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہا کہ جنیوا کانفرنس کے مثبت اثرات ظاہر ہونگے ،بہترین انداز میں اقوام عالم کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کیا گیا،نیازی دور میں دوست ممالک کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا گیا ۔اسلم غوری نے کہا کہ نیازی نے پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے معیشت پر ڈرون حملے کئے ،نیازی نے ہمیشہ اپنی گندی سیاست کو ریاست پر ترجیح دی ،نیازی نے اپنے گندے کردار کی طرح ہر چیز کو گندہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔کے پی اور پنجاب میں حکومتی سرپرستی میں گندم روک کر عوام کو بغاوت پر اکسانے کا منصوبہ ناکام بنائیں گے ۔نیازی فاشسٹ سوچ رکھتا ہے ،ہر چیز تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے ۔
حکومت مضبوط ہاتھوں میں ہے ڈیفالٹ سوچ ناکام ہوگئی،جے یوآئی
Jan 11, 2023